مانسہرہ، 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

مانسہرہ (نیشنل ٹائمز ) مانسہرہ میں تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود درہ دلولہ موہری میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم درہ دلولہ کے رہائشی گوہر آمان ولد فقیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تمام شہادتیں اکھٹی کرنے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او ) شفیع اللہ گنڈا پور نے بچی اور لواحقین سے ملاقات کرنے کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے متاثرہ بچی سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے متاثرہ بچی کی فیملی کو انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے تفتیش کے تمام مراحل اور تمام پہلوں کو میرٹ پر کرنے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن ، اسٹیشن ہاس افسر تھانہ گڑھی حبیب اللہ اور کیس کے تفتیشی افسر کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان سے بچی کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایات پر وکٹم سپورٹ سروس ٹیم مانسہرہ نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ ملاقات کی اور بچی کو سائیکلوجیکل ٹریٹمنٹ اور سائیکلوجیکل فرسٹ ایڈ فراہم کی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر