پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جمہوری عمل کے فروغ میںاسکا کلیدی کردار ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی / اسلام آباد / لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاو س کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادیِ صحافت نہ صرف جمہوریت کی بنیاد ہے بلکہ شفافیت، احتساب اور معاشرے میں متنوع خیالات کے پھیلاو کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیادی حق کا تحفظ اور اس کی پاسداری ہر جمہوری حکومت اور پارٹی کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی طور پریس نے پاکستان میں ایک واچ ڈاگ کے طور پر کام کیا ہے، ناانصافیوں کو بے نقاب، بدعنوانی کی نشاندھی اور پسماندہ طبقات کی آواز کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش سینسرشپ، جعلی خبروں اور تشدد جیسے چیلنجز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں صحافتی اقدار، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ اصولوں کی پاسداری کو برقرار رکھیں۔ پی پی پی چیئرمین نے جمہوریت اور آزادی کے اصولوں پر مبنی آزادی صحافت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور 1973 کے آئین میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کی ضمانت کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لیگیسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام کی قیادت میں ہونے والی اصلاحات نے میڈیا کی پالیسیوں کو لبرل بنایا اور زیادہ سے زیادہ آزادی کو فروغ دیا۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بطور وزیر اعظم آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنسرشپ کے کالے قوانین کا خاتمہ کیا اور آزاد میڈیا کی ترقی کی بھرپور حمایت کی۔ شہید بی بی نے عالمی سطح پر بھی آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی حمایت کی، جمہوری حکمرانی میں ان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آمرانہ حکومتوں کے دوران پاکستان میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین میں ‘جاننے کا حق’ شامل کرکے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن اور رہنما اصولوں کی پیروی کی۔ پی پی پی چیئرمین نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ جیسے علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سنگین خطرات کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹنگ میں ان کی جراتمندانہ کردار کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ آئیے ہم آزادی صحافت کی مشعل کو آگے بڑھائیں، احتساب کے راستوں کو روشن کریں اور مکالمے کو فروغ دیں۔ آئیے اپنی غیر متزلزل حمایت کے ذریعے صحافیوں کو بااختیار بنائیں کہ وہ بے خوف ہو کر سچائی کے راستوں پر سفر کر سکیں اور سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کریں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر