کراچی(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کے چئیرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نجکاری مسائل کا حل نہیں،اداروں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے،سندھ حکومت پاکستان اسٹیل مل خریدنے کے لئے تیار ہے،اسٹیل مل میں صنعتی سرگرمیاں شروع کر کے پاکستان کی ترقی میں اضافہ کریں گے ،سندھ حکومت کو شامل کئے بغیر اسٹیل مل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا،مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے ، مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔وہ بدھ کو یوم مئی کے موقع پر آرٹس کونسل کراچی میں پیپلز لیبر بیورو کراچی کے تحت جلسے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹ کے سابق چئیرمین میاں رضا ربانی،پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ،صوبائی وزیر سعید غنی،صوبائی وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم،لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں،جنرل سیکریٹری سندھ حسین بادشاہ،جاوید ناگوری،پیپلز یونیٹی پی آئی اے کے صدر ہدایت اللہ،محمد امین بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا،جلسے میںپیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ،سنیٹر مسرور احسن،لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی،مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ،نجمی عالم،ڈپٹی مئیر سلمان مراد،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی،محمد علی بھگٹی،مرزا مقبول بیگ سمیت بڑی تعداد میںپارٹی عہدیدار ان و کارکنان موجود تھے،کارکنان نے وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگائے،بلاول بھٹو نے کہا کہ سی سی آئی کی منظوری کے بغیر کسی ادارے کی نجکاری نہیں کی جاسکتی،اسٹیل مل کے پاس جو زمین ہے وہ سندھ گورنمنٹ کی ملکیت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر میںپرائیوٹ ،پبلک پارٹنر شپ کے تحت جو منصوبے شروع کئے ہیں اس سے اس تاثر کو ختم کیا ہے کہ ملک یں پبلک ،پرائیوٹ پارٹنر شپ نہیں چل سکتی،تھر کا منصوبہ کامیاب منصوبوں میں سے ایک ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد جو وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہیے تھی وہ صوبوں کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ مزدوروں کا دن منارہا ہوں۔ مزدوروں کی محنت سے اشرافیہ پیسہ کماتی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے لیے ای و بی آئی جیسے اقدامات اٹھائے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا جس میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے،اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو نے ضیاء الحق کے دور میں ٹریڈ یونین پر جو پابندی عائد کی گئی تھی نہ صرف اس کے خاتمے کی بات کی ،بلکہ برطرف ملازمین کو بحال بھی کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوروں کے حقوق کے لئے صوبائی و مرکزی سطح پر ریکارڈ قانون سازی کی اور جو تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اس کی مثال کوئی اور حکومت نہیں دے سکتی،انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی پینشن اور بے نظیر مزدور کارڈ کے اجراء کے لئے ای او بی آئی کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ آنے کے بعد ہمیں توقع ہے کہ سندھ اور بلوچستان حکومتیں اور وفاقی حکومت مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی، ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں مزدور سرگرمیاں تیز کرنے اور لیبر ونگ بحال کرنے کے لئے رضا ربانی کو ذمہ داری دی گئی ہے وہ تمام لیبر ونگ کو ناصرف فحال کریں گے،بلکہ حکومت کو مزدوروں کے حقوق دلانے کے لئے تجاویز بھی پیش کریں گے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ ملک میں ٹریڈ یونین اور طلباء تنظیموں کی بات تو کی جاتی رہی ہے،لیکن سندھ حکومت نے اسمبلی میں بل پاس کیا تھا،جس میں طلباء تنظیموں کی بات کی گئی تھی ،لیکن اس پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی کی بات ہے کہ وہ وزیر نجکاری کی بات کرتا ہے جس کی آنکھیں بند ہیں،نجکاری سے آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،پاکستان اور عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں،صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 1886 میں جو مزدوروں کی حالت تھی آج حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہیں،ملک میں جو اداروں کی نجکاری کی گئی ہے اس میں 90 فیصد ادارے بن ہوچکے ہیں،چند اداروں کی مثالیں دیکر خوشحالی نہیں دکھائی جاسکتی،صوبائی وزیر شاہد عبد السلام تھیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی محنت کشوں کے لئے جو کچھ ہوا کریں گے،اسلم سموں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ناصرف مزدوروں کو حقوق دلوائے ،بلکہ انہیں زندہ رہنے کا طریقہ بھی بتایا ،آج بھی سینکڑوں ایسے ادارے ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے دور کی یاد دلواتے ہیں،حسین بادشاہ نے کہا کہ شکاگو میں اگر مزدوروں سے 16 گھنٹے کام لیاجاتا تھا تو آج بھی سرکاری اداروں میں سیکورٹی گارڈ 12 گھنٹے ڈیوٹی دینے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہا کہ نجکاری سے تباہی تو آسکتی ہے ،لیکن بہتری نہ ممکن ہے،جاوید ناگوری نے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع ملا ہے پارٹی نے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ نا صرف تحفظ کیا ،بلکہ انہیں تنخواہ کے لئے دیگر مراعات دلوائی۔
خبرنمبر 223…… یکم مئی 2024ئ……
نجکاری مسائل کا حل نہیں، اداروں کو پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے، بلاول بھٹو زرداری



