پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، اسلم غوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں، انتظار کرنے کے عادی نہیں۔علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات پر ترجمان جے یو آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری موقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں ، جے یو آئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی موقف اپنایا ہے، پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہوگا، ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں، انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں۔ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ کل سندھ کے عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر