اقوام متحدہ کا امریکی طلبہ کیخلاف سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں پراظہار تشویش

جینیوا (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے ردعمل میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو نامناسب قرار دیا۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکی جامعات میں طلبہ کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے، تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز تقاریر بھی ناقابل قبول ہیں۔اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ وہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حامی اور جنگ مخالف طلبہ مظاہرین کے خلاف امریکی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اضطراب کا شکار ہیں ۔وولکر ترک نے کہا کہ امریکی یونیورسٹوں میں ان مظاہرین میں سے سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، یونیورسٹیوں میں امریکی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کر کے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں تک چلائی ہیں اور طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ کو بھی گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائی ہیں۔وولکر ترک نے کہا میں امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے بعض اداروں کی کارروائیوں پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں، ان واقعات کے اثرات کافی زیادہ اور غیر متناسب ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر