مزدوروں کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے، چودھری شافع حسین

لاہور (نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و رہنما مسلم لیگ ق چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ یکم مئی قوموں کی ترقی کیلئے محنت کشوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی کا دن اپنے حقوق کے لئے جانیں قربان کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی میں محنت کش کا کلیدی کردار ہے، مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں، مزدوروں کی بدولت ہی معیشت اور انڈسٹری کا پہیہ چلتا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے صدیوں پہلے مزدور کے حقوق سے متعلق جامع اصول طے کردیئے تھے، محنت کش کو اللہ تعالی کا دوست قرار دیا گیا ہے، ہمیں بھی مزدور کے ساتھ دوستی کا رشتہ مضبوط کرنا ہے۔چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، مزدوروں کی فلاح کے لئے تاریخ ساز اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر