پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرزپشاورکا افتتاح کردیا گیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں پولیس اور پاک فوج کے مابین دہشت گردی کے خلاف مثالی تعاون جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے تعاون سے قائم کردہ سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرزپشاورکا افتتاح کردیا گیا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پشاور کادورہ کیااورنئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح کیا۔نئے تعمیرشدہ ہیڈسی ٹی ڈی کوارٹرزمیں جدیدطرز پرکرائم سین یونٹ،ڈیٹا کولیکشن ڈیٹا مائنگ اورفورنزک لیب قائم کی گئی ہے۔علاوہ ازیں کورکمانڈر پشاور نے سنٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم کا بھی افتتاح بھی کیا جو جدیدمانیٹرنگ سمیت ضلعی رابطوں کیلئے فیوژن سنٹر کا کردار ادا کرے گا،پولیس حکام نے کورکمانڈرکو سی ٹی ڈی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ہیڈکوارٹرز کی تعمیرسے سی ٹی ڈی کی استعداد کارکو مزید تقویت ملے گی۔ کورکمانڈرپشاور نے خیبرپختونخوا پولیس اورخصوصا سی ٹی ڈی پولیس کی دہشت گردی کیخلاف کارکردگی کو سراہا،پولیس کی استعداد کارکو بڑھانے میں پاک فوج اپنے تمام تروسائل بروئے کار لائے گی۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر