آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا،وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجرا پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 19ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔وزیراعظمنے کہاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے،ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں، اللہ نے معیشت بہتر بنانے کا موقع دیا، پوری جان لڑا کر ملک کو معاشی ترقی دلائیں گے۔شہبازشریف نے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی تب ہوگی جس دن قرض سے نجات پائیں گے، اسی جذبے سے درست سمت میں محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوش حالی کا دور جلد آئے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر