سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ مکمل ہونے کے قریب ہے: امریکی وزیر خارجہ

ریاض(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ان خیالات کا اظہارامریکی وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران پیر کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ کیدورہ کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں امریکہ اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو بڑھانے اور رفح سمیت غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیاگیا۔انتھونی بلنکن اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے درمیان جی سی سی ہیڈکوارٹر میں الگ سے بھی ملاقات ہوئی،جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر