ومئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، یہ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈراما ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈراما ہے، جلسے کرنا پی ٹی آئی کا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے، ہمت ہے تو روک کر دکھائیں، حکومت کا یہی رویہ رہا تو اسمبلی نہیں چل سکتی، ہم جہاں بھی جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ میں چیلنج کرکے کہہ رہا ہوں یہ سیکریٹریٹ بھی اس چیز کی گواہی دے گا کہ جتنے پروڈکشن آرڈر میرے دور میں ایشو ہوئے ہے شاید کسی کے دور میں ہوئے ہو اس وقت سینٹ میں انکے لیڈر چئیرمین ہے ہمارے متعدد سینیٹرز جیلوں میں ہے روپوش ہے چیئرمین سینیٹ ہمت کرے جرات کا مظاہرہ کرے اور پروڈکشن آرڈر جاری کرے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا؟ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا کیا؟ آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں جب کبھی جہاں کبھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ یا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے عوامی مینڈیٹ کو پائوں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہیں کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے۔ اسد قیصر نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 9 مئی واقعے کو پی ٹی آئی کو دبانے کیلیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آپ کی پارٹی کا چیئرمین ہے، جرات کریں اور ہماری جماعت کے لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے 3 وزرائے اعظم ہیں، جن میں ایک شہباز شریف، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی ہے۔ سارا اختیار محسن نقوی کے پاس ہے، وہی اقتدار کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر بحث کیلیے دن مقرر کیا جائے۔ اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کو مسترد شدہ قرار دیا، ان ریمارکس پر ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر