سعودی سفارتخانے کی جانب سے26 سال قبل شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تصاویر جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے 26 سال قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے تاریخی دورہ پاکستان کی یادگاری تصاویر جاری کرتے ہوئے دورہ کی خوبصورت یاددوں کو تازہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بطور ریاض ریجن کے حکومت کی دعوت پر 27اپریل 1998 کو پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا اور 27 اپریل 2024 کو اس دورہ کے 26 سال مکمل ہوگئے ہیں۔اس کامیاب دورہ کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی فیصل مسجد کے وزٹ کی تصاویر، پہاڑ کی چوٹی پر تصاویر اور متعدد پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر شامل ہے ۔اس دورہ کے دوران خادم حرمین شریفین نے اسلام آباد اور مری شہر کا دورہ کیا جو اپنی سرد آب و ہوا اور سطح سمندر سے بلندی کی وجہ سے مشہور ہے۔ سفارت خانہ کے مطابق انہوں نے مری شہر میں اپنے اعزاز میں دی گئی پارٹی میں شرکت کی۔انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا اور مسجد میں دو رکعت نماز ادا کی اور وزٹ بک میں یاد داشت میں لکھا خدا کا شکر ہے جس نے مجھے شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود مسجد کی زیارت کرنے کی توفیق بخشی، خدا ان پر رحم کرے، میں خدا سے دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کے پیارے دارالحکومت اسلام آباد میں اس اسلامی عمارت کی تعمیر میں ان کی کوششوں کا اجر دے۔ میں اللہ سے سب کے لیے کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر