اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت وقت نے نالائقی کی ہے اس کو فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے تھی، حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کیلئے آصف زرداری کو بیچ میں لانا چاہیے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد سکینڈل میں ملوث ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ محمد اورنگزیب میرے کزن بھائی ہے، ان کی قدر کرتا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے۔
حکومت کو مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہیے، فیصل واوڈا



