مذاکرات کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، زرتاج گل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جس سے بھی بات چیت ہوگی وہ صرف بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، بات چیت کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے ،عو ام کیلئے لاٹھی گولی کی سرکار ہے، اپنے خاندان کیلئے ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ بھی نکل آتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بائی پاس نہیں کرسکتا، شہریار خان آفریدی نے سختی میں طنزیہ یہ بات کہہ دی کہ فوج کی قیادت سے جلد مذاکرات ہوں گے۔ جہاں تک سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا تعلق ہے تو جس وزیراعظم کی گھڑی میں 26 گھنٹے بجتے ہوں، تو ان سے کس گھنٹے میں بات کریں۔ زرتاج گل نے بھی طنزیہ بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے اپنے لئے وزیراعظم رکھا، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ میری کوئی خاص حیثیت نہیں ، انہوں نے اپنے لئے ایک ڈپٹی پرائم منسٹر رکھ دیا، اب ڈپٹی پرائم منسٹر اپنے لیے ایک اسسٹنٹ پرائم منسٹر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ بتائیں کہ اس میں کس چین سے پاکستان تحریک انصاف نے بات کرنی ہے۔ اگر آپ نے بات چیت کرنی ہے تو پہلے ظلم کے دروازے بند کریں۔زرتاج گل نے سوال اٹھایا کہ آئین میں ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ کونسا ہے؟ آپ نے عہدوں کی بندر بانٹ اپنے ہی خاندان میں کرنی ہے، بیٹی کو دینے ہیں سمدھی کو دینے ہیں تو پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا کیا قصور ہے؟ عوام کیلئے آپ کی لاٹھی گولی کی سرکار ہے، اپنے خاندان کیلئے ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ بھی نکل آتا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر