صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

اسلام آباد ( نیشنل ٹایمز) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے، اگر آنے والے ہفتوں میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔


ادھر پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا گیا، ٹرین مارچ میں پی ٹی آئی مرکزی رہنما برسٹرشعیب شاہین، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ علی پلھ، پی ٹی آئی رہنما جسٹس(ر)نور الحق قریشی، سابق ایم این اے فہیم خان، سابق ایم پی اے جمال صدیقی، پی ٹی آئی رہنما برسٹر علی طاہر، ڈاکٹر مسرور سیال،حاجی نثار آرائین وومن ونگ سندھ کی صدر سرینا عدنان، ارسلان خالد، جان شیر جونیجو، رضوان خانزادہ، امان قاضی، زین کولاچی، ولی مغیری، ایڈووکیٹ دانیا مگسی سمیت دیگر سندھ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرین مارچ بذریعہ عوام ایکسپریس نکالا گیا جو کراچی سے ہوتا ہوا لانڈھی اسٹیشن، جنگ شاہی اسٹیشن، کوٹری اسٹیشن، حیدرآباد اسٹیشن، سرہاڑی اسٹیشن، ٹنڈو آدم اسٹیشن، شہدادپور اسٹیشن، دوڑ اسٹیشن، باندھی اسٹیشن، نوابشاہ اسٹیشن ، کوٹ راہو اسٹیشن، پڈعیدن اسٹیشن، محراب اسٹیشن، بھریا اسٹیشن، سیٹھارجہ اسٹیشن، رانی پور اسٹیشن، گمبٹ اسٹیشن، خیرپور اسٹیشن سے ہوتا ہوا روہڑی اسٹیشن پہنچا ، تمام اسٹیشن پر ٹرین مارچ پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنمائوں، کارکنوں شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور عمران خان کی رہائی اور چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے نعرے بازی کی، ٹرین مارچ کے شرکا نے بینر اور عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کروایا۔
مختلف ریلوے اسٹیشنز پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سندھ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ٹرین مارچ عمران خان کی رہائی کے لئے کراچی سے سکھر تک نکالا گیا ہے ہماری پر امن جدوجہد ہے خواہ وہ لانگ مارچ ہو یا ریلیاں عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی، جس طرح سندھ کی عوام نے ٹرین مارچ کا استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ سندھ کی عوام بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، بہت جلد سندھ کے عوام کو ڈاکوئوں حکمرانوں سے نجات دلوائیں گے عمران خان جلد باہر ہوں گے اور عوام کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر