اوپن یونیورسٹی:بی اے پروگرامز کے امتحانی پرچے آج ویب سائٹ پر اپ لوڈکردیے جائیں گے،ٹیوٹرز کو ارسال کرنے کی آخری تاریخ 20جون ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے بی اے )ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگراموں کے سمسٹر ٹرمینل امتحانات کے امتحانی پرچے آج ) ہفتہ 5جون(کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے جائیں گے ، طلبہ اپنے متعلقہ کورسز کے سوال نامے ویب سائٹ پر رول نمبر سلپ والی آپشن سے چیک کرسکیں گے ، طلبہ اِن سوال ناموں کے جوابات گھر بیٹھ کر مقررہ وقت میں تحریر کرکے اپنے ٹیوٹرز کوارسال کرینگے۔جوابی کاپیاں ٹیوٹرز کو ارسال کرنے کی آخری تاریخ 20۔جون مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیں بی ایس ، بی ایڈ ، اے ڈی ای ، اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات 6جون سے 13جون تک منعقد ہونگے جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، ایم ایڈ ، ایم اے، ایم ایس سی ، ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4تا 11 کے دوران لیے جائیں گے۔ طلبہ کے تمام کورس کوڈز کے پیپرز صبح 8:30بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکائونٹ میں اپلوڈ کئے جائیںگے جو رات 8:30بجے تک اپلوڈ رہیں گے۔طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لئے 12گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا۔ یعنی طلبہ مقررہ وقت پر پیپر شروع کرسکے گا اور اُسی دن حل شدہ پرچہ رات 8:30بجے تک اپلوڈ کرسکے گا ، مقررہ وقت کے بعد پیپرز کو اپ لوڈ کرنے کی سہولت ختم کردی جائے گی۔آن لائن امتحانات میں معاونت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر صبح 8:30بجے تا رات 8:30بجے کھلے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر