ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، احسن اقبال

نارووال (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی، بانی پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان نظر آتے ہیں، 2018 کے بعد بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا۔ ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے، حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال عوام کیلئے مشکل ہوگا، ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، ہم ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہمیشہ امن تعلیم اور ترقی کی سیاست کی ہے، کبھی لالچ نہیں کیا، عوامی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ سے الیکشن ہارنے والا شخص ٹی وی چینلز پر میری کردار کشی کرتا ہے، جھوٹے مقدمات اور ٹائوٹوں کا کلچر ختم کردیں گے، پولیس راتوں کا جاگ کر ہماری حفاظت کرتی ہے، شہریوں کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔احسن اقبال نے کہا کہ ظفروال کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات اولین ترجیحات ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ظفروال میں آپریشن تھیٹر فنگشنل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر