سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے

لاہور (نیشنل ٹائمز) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مرکزی مسلم لیگ کی حرمتِ اقصٰی کانفرنس، پیر صفدر شاہ جماعتی کی میزبانی میں تحفظِ ناموسِ رسالتؐ کانفرنس اور میاں ریاض احمد ساؤنڈ والے کے پوتے کی تقریب حفظِ قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں، کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں کردار پوری اُمت کا دینی، ملی اور انسانی فریضہ ہے۔
پاکستان کی حکمران جماعتیں مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر اور اسلامیانِ پاکستان کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے مصنوعی، سطحی سیاسی جھگڑوں اور متنازع اقدامات کے ایونٹ سے قوم کو اُلجھائے ہوئے ہیں۔ 25 کروڑ عوام کو زہریلی پولرائزیشن کا شکار کرکے اقتدار حاصل کرنے والی جماعتیں ہی ملک و مِلت کے لیے عذاب بن گئی ہیں۔

ملک و مِلت کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے قرآن و سُنت کی بالادستی، آئین کے نفاذ اور قانون کی فرمانروائی، کرپشن کا خاتمہ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور معیشت کو سُود، قرضوں اور اغیار کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے خودانحصار، سُود کے خاتمہ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر اخلاص اور دیانت داری کیساتھ عمل میں ممکن ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ناقص گندم پالیسی پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی ممبران نے احتجاج کرکے صوبائی حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے، کسانوں سے 3 ہزار روپے فی من سے بھی کم قیمت پر گندم خریدی جا رہی ہے،جس پر حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پنجاب میں کاشتکار باردانہ کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں، حکومت کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ کسان برباد ہوگئے، کاشتکاروں کی گندم کھلے آسمان تلے کھیتوں میں پڑی ہے جب کہ گندم مافیا کسانوں کو لوٹ رہا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی ہی ہے۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کو طاقت ور بنارہے ہیں۔ سیاسی محاذ پر بے اعتمادی، بے یقینی اور مفادات ماحول میں کوئی اتحاد نہیں چل سکتا۔ اتحادوں کی تشکیل کی تاریخ خوشگوار تھی لیکن انجام بھیانک ہوئے۔ سیاسی جمہوری قیادت آئین کی حفاظت، آزاد عدلیہ، اقتصادی بحرانوں اور دہشت گردی کے خاتمہ، صوبوں کی شکایات کے ازالہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے ایجنڈا پر اپنی پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی ڈائیلاگ کریں اور قومی ترجیحات کے قومی ایجنڈا کے کم از کم نکات پر اتفاق کرلیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بعد وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سعودی عرب محمد بن سلمان کا ممکنہ دورہ پاکستان بہت اہم ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان ترجیحی بنیادوں پر افغانستان کا دورہ کریں۔ تیزی سے بدلتے عالمی حالات اور امریکی راج کے زوال کے مراحل میں ضروری ہے کہ سعودی عرب، پاکستان، ایران اور افغانستان ایک پیج پر آئیں اور چین و روس کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہوں۔
مزید برآں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ منگل 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراؤں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔ پاکستان میں گندم کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، کسانوں کی چیخ و پکار پر بھی پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر جب سے زراعت پر سبسڈی ختم کی ہے، ہر سال کسانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے مرکز گندم خرید نہیں رہے جس کے باعث کسانوں کو مڈل مین سستے داموں لوٹ رہا ہے،ایک مافیا ہے جو حکومت کی نااہلی کے باعث گندم کا قحط ہو یا فراوانی ہر دو صورتوں فائدہ اٹھاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت سبسڈی دے کر پوری گندم مارکیٹ سے خریداری کو مکمل کرے تاکہ عوام کے لیے آٹا اور روٹی دسترس میں رہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر