علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے، مریم نواز سے متعلق علی امین گنڈاپور پہلے بھی زبان درازی کرچکا، آئندہ ایسا ہوا تو حلق سے زبان کھنچ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ ہے۔
ہمیں علی امین گنڈا پور کی والدہ،بہن اور بیٹیوں سے دلی ہمدردی ہے۔ یہ شخص اپنی زبان اور کردار سے ثابت کر رہا۔جیسا بدتمیز اور بے لگام ان کا لیڈر ہے ویسے ہی یہ خود ہیں۔ ہم نے تو سنا تھا پختون بڑے غیرت مند اور عورت کی عزت کرنے والے ہوتے ہیں؟ لیکن علی امین گنڈا پور جیسا شخص پختونوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔

ایسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

علی امین گنڈا پور ایک شر پسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے۔ مجھے پختونوں کی عورتوں کے ساتھ بھی دلی ہمدردی ہے۔ جو علی امین گنڈا پور جیسے شدت پسند ذہنیت کے مالک وزیراعلی کو برداشت کر رہی ہیں۔ مریم نواز کے متعلق علی امین گنڈاپور پہلے بھی زبان درازی کرچکا ہے۔ اگر تم نے ایسی زبان آئندہ استعمال کی تو تمہارے حلق سے وہ زبان کھنچ لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی ہے یہ تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟۔
بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے، چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر