پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں بارشوں سے متعلق پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا ہے، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا متحرک رہیں، متعلقہ آفیسرزشفٹ سمیت تمام فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ریسکیو سروسز کے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، اس کے علاوہ صوبے بھر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔


بتایا جارہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے ، پی ڈی ایم اے نے پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 سے 29 اپریل تک پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں، اس کے علاوہ منڈی بہا الدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں، وزیر اعلی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر ومواصلات، لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، محکمہ اطلاعات، واسا، پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو بھی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر