سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ کرلیا،اکاوٴنٹ فریز کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے،صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے سیکرٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاجبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرائے جائیں گے۔سندھ کے سینئر وزیر نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی اور کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کیں۔ ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے۔
منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے۔ منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹی گیشن مضبوط کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کی تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کیلئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر