اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اپوزیشن (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش کردی۔سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیر صدرات شروع ہوا تو پہلے اجلاس میں رہ جانے والے سینیٹرز فیصل واوٴڈا اور مولانا عبدالواسع نے حلف اٹھایا۔اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر ظلم و ستم کی کوئی حد نہیں چھوڑی گئی، نگراں حکومت غیر آئینی طریقے سے چلتی رہی الیکشن منعقد کرانے کی لیے سپریم کورٹ جانا پڑا اور پھر عوام نے ثابت کیا یہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
اس کے جواب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سیاسی انتقام کا حامی نہیں ہوں مگر پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو اور حساس تنصیبات پر حملہ کرایا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ایک تھی ایک صوبے کے الیکشن درست تو باقی کے کیسے غلط ہوسکتے ہیں۔انہوں نے پیش کش کی کہ اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ آئیں مل کر ملک کو بحران سے نکالیں، ماتم سے نہیں اعتماد سے ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر