لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہو گی۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کیلئے رجوع کیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست 2 رکنی بنچ کو ارسال کی تھی۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میںگزشتہ سماعت پر فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کیلئے دائر متفرق درخواست پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی تھی۔

فواد چودھری اپنی اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر تھی، عدالت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی فائل جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کو بھیجتے ہوئے ریمارکس میں کہا تھاکہ آپ دو رکنی بنچ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی تھی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ فواد چودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت نے تمام مقدمات میں شخصی گارنٹی پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام کیسوں میں پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر