دبئی کا سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری، پاکستان پر پابندی برقرار

ابو ظہبی(نیشنل ٹائمز ) کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لئے دبئی ایوی ایشن نے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن حکام نے سفری پابندی کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کورونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لئے پاکستانی مسافروں سمیت 7 ملکوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، پابندی والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ نئے ہدایت نامے میں تمام ایئر لائنز کو متعلقہ ملکوں سے آنے والے مسافروں کو بورڈنگ جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں ان ممالک سے یا ان ممالک کا سفرکرنے والے مسافروں کو دبئی کے لئے یا ٹرانزٹ کے لئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث ائرلائنز کو جرمانہ یا فضائی آپریشن کے حوالے سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر