اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا سپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے پی بی 51چمن کے 12پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قراردیدیا،عدالت نے تمام امیدواروں کی رضا مندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے 12پولنگ سٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظرانداز کردیاالیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا ،جسٹس امین الدین نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10روز میں فیصلہ کرے۔
سپریم کورٹ نے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا



