شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور، پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ شیر افضل مروت کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ کے خلاف پرچہ نہیں ہوا؟عدالتی استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
شیر افضل مروت بولے مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا؟ شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھاجس میں متعلقہ فریقین کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاتھا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ قصور میں درج مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیاجس کامقصد شیر افضل مروت کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے،درخواست میںعدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ قصورمیں قائم ہونے والے مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے،درخواست گزار کو اپنی پارٹی کے لیے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت 2ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت دینے کے آرڈر جاری کرے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر