غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے حملوں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 34183 اور 77143 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

گزشتہ روز اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی زندگی بچالی ہے۔رپورٹس کے مطابق حاملہ خاتون نے بھی جام شہادت نوش کیا، تاہم ڈاکٹروں نے نومولودبچی کی زندگی بچالی، بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر