سندھ ہائی کورٹ نے آغازسراج درانی کی اہلیہ کوبیرون ملک سفرکی اجازت دیدی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ناہید درانی کو 12 جولائی تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جبکہ سراج درانی کی اہلیہ کو 5لاکھ روپے کے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ ناہید درانی کے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سراج درانی کی اہلیہ بیٹی سے ملنے امریکا جانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ناہید درانی کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر