اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بعد غزہ کی پٹی سے 2000 شہری لاپتہ

غزہ(نیشنل ٹائمز)فلسطینی محکمہ سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ پٹی کے مختلف علاقوں سے 2000 شہری لاپتہ ہیں جن کا ان علاقوں سے قابض افواج کے انخلا کے بعد ان کا انجام معلوم نہیں ۔

غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان میجر محمود بصل نے ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج کے انخلا کے بعد خان یونس کے قتل عام میں 150 سے زائد شہری شہید اور 500 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔بصل نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ کے لوگوں کے خلاف منظم اوردانستہ طریقے سے جبری گمشدگیوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے کسی بھی علاقے سے نکلنے سے پہلے درجنوں لاشوں کو بلڈوز کرکے دفن کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے ،پھر چند منٹ بعد انہیں براہ راست قتل کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی قبروں اور ہسپتالوں پرحملہ کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔بصل نے غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے خلاف کی جانے والی ”نسلی تطہیر”قرار دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر