علی امین، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی دور کے کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کی وفاقی کابینہ ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کےنام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس کے علاوہ غلام سرورخان، مراد سعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اعجاز شاہ، علی زیدی، خسروبختیار، اعظم سواتی، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، فروغ نسیم اور شیریں مزاری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر