آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بارڈرسکیورٹی کے امورپر بھی گفتگو کی گئی اور علاقائی استحکام و اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو “امن اور دوستی کا بارڈر” قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بارڈر سے متعلق بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ملکوں کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن سے دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھاکہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر