فلسطینی ریاست کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے سفیروں کو طلب کیا جائے گا، اسرائیل

مقبوضۃ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جن ملکوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رُکنیت کی حمایت میں ووٹ دیا اُن کے سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی رکنیت کے معاملے پر امریکی ویٹو کے بعد واشنگٹن سے تعلقات پر ’نظرثانی‘ کی جائے گی۔رواں ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے پیش کی گئی قرارداد کی 12 ملکوں نے حمایت کی تھی جبکہ دو ملکوں برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اسرائیل کے سب سے بڑے حامی اور اتحادی امریکہ کی جانب سے ویٹو کے بعد یہ قرارداد مسترد کر دی گئی تھی۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے کہا کہ وزارت ’ان ممالک کے سفیروں کو احتجاجی مراسلے دینے کے لیے طلب کرے گی جنہوں نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حیثیت کو اپگریڈ کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، مالٹا، سلوواک ریپبلک اور ایکواڈور کے سفیروں کو ڈیمارش کے لیے طلب کیا جائے گا اور ان سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی سے ملتا جلتا احتجاج مزید کئی ممالک سے بھی کیا جائے گا۔سفیروں کو غیر مبہم پیغام دیا جائے گا کہ یہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے لیے ایک سیاسی اشارے کے مترادف ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر