بلاول بھٹو زرداری کی بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپورخاص ہائی کورٹ بار سمیت لاڑکانہ، سکھر اور شہید بینظیر آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

بلاول ہائوس سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر علی حسن چانڈیو اور جنرل سیکرٹری عزیز لغاری،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر نوید احمد شاہ اور جنرل سیکرٹری سندر خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب صدر حبیب اللہ غوری اور جنرل سیکرٹری کامران گورڑ ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بینظیر آباد کے صدر علی رضا چنہ اور جنرل سیکرٹری نعیم منگی سمیت تمام نومنتخب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز لائرز فورم سندھ کو بار کے انتخابات میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران وکلا برادری کے مسائل کے حل و بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران کی زیرِ قیادت وکلا برادری ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری استحکام کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی ایل ایف سندھ عہدیداران اور ممبران کو بھی شاباش دی۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر