ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، مریم نواز شریف

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، میرا مشن محمدنواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔ اتوار کے روز لیگی ووٹر زکو اہم پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں، 130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے،چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں،رمضان نگہبان پیکج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جلد پنجاب میں لیب ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرا مشن آپ کے اور میرے قائد محمد نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھانا ہے،محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)عوامی مسائل کے حل کیلئے پوری ایمانداری سے کام کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر