اسرائیل میں فلسطینی صیہونی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیلی وزیراعظم کی برطرفی کا مطالبہ

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے باوجود یرغمالیوں کو رہا کروانے میں ناکامی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی صیہونی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی آباد کاروں نے دارالحکومت تل ابیب کے علاوہ یروشلم، بیت شوا، قیسرہ اور حائفہ میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو برطرف کرنے، قیدیوں کے تبادلے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں سب سے بڑا مظاہرہ کپلان اسٹریٹ میں ہوا جبکہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے اہلخانہ کی جانب سے کریا ملٹری ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کیا گیا اور تل ابیب میں ہوسٹیج اسکوائر پر بھی بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ انہیں اقتدار کا کوئی حق نہیں ہے، حکومت کو فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر