غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ

غزہ (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ کر دی گئی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی سفیر احمد رباعی نے تقریب میں امدادی کھیپ وصول کی۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امداد میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہے، امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سامان غزہ کے لوگوں کو ترسیل کے لیے مصری ہلالِ احمر کے سپرد کیا جائے گا، پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ایک اور امدادی کھیپ بھیج رہا ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے لیے یہ آٹھویں امدادی کھیپ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر