بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پلاٹ، ہیرے، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم جو پاکستان تحریک انصاف والوں نے ہضم کی وہ ہو نہیں پا رہی ہے اور پی ٹی آئی اس معاملے کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنا چاہتی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی سمجھتی ہیں کہ ان کی صحت اس 300 کنال میں ٹھیک نہیں تو انہیں عمران خان کی طرح اڈیالہ بھیج دیں تاکہ انہیں بھی دیسی مرغی کھلائی جائے، ورزش کروائی جائے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب ان کو جیل نہیں جانا، چوری کے باوجود اپنی گھر اور محل میں رہنا ہے، اپنی مرضی کا کھانا کھانا ہے اور چوری نا کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دینا تو صحت کا بہانا بنا کر کسی طرح ضمانت کروانے کا بہانہ ہی بنایا جاسکتا ہے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ اور عدالتیں جانتی ہیں کہ اس طرح کی بدہضمی تب ختم ہوگی جب ہیرے، ہار، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم بر آمد ہو گی، میں پی ٹی آئی کے پراپیگنڈہ کی تردید کرتا ہوں اور ان کے معالج نے بھی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت ہشاش بشاش اور بہترین ہے اور ان کو کوئی تکلیف نہیں سوائے اس کے کہ وہ 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر