غزہ اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید، طولکرم میں بھی آپریشن

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے ، شہید ہونے والوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کی زد میں آ کر 42 افراد شہید اور 63 زخمی ہوئے۔

رفح پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہو گئے ، خان یونس اور غزہ سٹی پر وحشیانہ بمباری سے متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں آپریشن دوسرے روز میں داخل ہو گیا،نور شمس کیمپ میں قابض فوج اورفلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں، صہیونی فورسز نے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا، اور بلڈوزر چلا کرسڑکیں اکھاڑ دیں۔

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نےلبنان میں بھی حزب اللہ کےٹھکانوں پربمباری کی، جواب میں شمالی اسرائیلی علاقوں پر لبنان سے راکٹ برسائے گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر