علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں معاملات طے پا گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیرکو ریلیو کردیا جائے گا، جس کے بعد علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
علی ناصر رضوی اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پنجاب سےکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی کیوں کہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اس لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، جس کے بعد سابق آئی جی آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا، اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد تعینات کیا گیا تاہم نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور آئی جی اسلام آباد پولیس تعیناتی کا معاملہ اس وقت کھٹائی میں پڑگیا جب پنجاب کی صوبائی حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیا، علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر