ایرانی صدر شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسرائیل کے تنازعہ ‘مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باوجود اگلے ہفتے شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ صدر رئیسی 22 اپریل کو تین روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے تفصیلات نہیں بتائیں لیکن عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں فریقوں کی جانب سے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ لگتا ہے جو جنوری میں مختصر طور پر تناؤ کا شکار ہو گئے تھے لیکن دونوں فریقوں نے جلد ہی سیکورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا تھا. ایرانی صدر کے دورے کا اعلان شام میں ایرانی قونصلر کی عمارت پراسرائیلی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے بعد کیا گیا تھا ذرائع ابلاغ میں اس دورے کے حوالے سے شکوک وشبہات کا اظہار کیا جارہا تھا کہ شاید ایرانی صدر اپنے ملک کو درپیش سیکورٹی حالات کے پیش نظر دورہ موخرکردیں تاہم آج پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کے طے شدہ شیڈول کے مطابق دورے کی تصدیق کردی ہے۔
ایران کے اسرائیل پر پہلی بار براہ راست حملے کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطی کی ان بڑی طاقتوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا ہے تو یہ پورے خطے کو متاثر کر سکتا ہے پاکستان نے دمشق میں اسرائیل کے ایرانی قونصل نے پر حملے کی بھرپور مذمت کی تھی تاہم مشرق وسطی کے عرب دوست ممالک کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کا ردعمل بہت محتاط اور متوازن تھا ۔
عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی امور کے ماہر اور سابق سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے آگے نہیں نکل سکتا کیوں کہ یہ بہت عجیب ہوگا کہ دیگر مسلم ممالک کا ردعمل سخت نہ ہو اور پاکستان جارحانہ موقف اپنائے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا پڑوسی ہے ماضی کی طرح اسلام آباد کو لالچ یا دھمکی سے ایران کے خلاف پوزیشن لینے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا نہ ہی موجودہ حالات میں اسلام آباد تہران کے تعلقات متاثر ہوں گے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عوامی سطح پر مسلم دنیا میں ایران کے حق میں جذبات موجود ہیں ایران کے جوابی حملے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ صورتِ حال عالمی سفارت کاری کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے یہ اس کے سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتا ہے جہاں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمے داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے واضح رہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فلسطینی ریاست کے دیرینہ مسئلے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر