الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات کے دوران خدمات سرانجام دینے والے سکیورٹی حکام کو ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران خدمات سرانجام دینے والے سکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی عمل بالخصوص گنتی کے دوران غیر جانبدار رہیں،امن و امان برقرار رکھنے،تنازعات سے گریز،پولنگ عملہ کی معاونت،گرفتاریوں اور مداخلت سے گریز کریں۔

ہفتہ کو کمیشن کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکار بشمول مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق سرانجام دیں۔انتخابی عمل کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے عملہ کی معاونت کریں۔انہیں جہاں ذمہ داریاں تفویض کی جائیں وہیں خدمات سرانجام دیں۔آفیسران ڈی آر اوز،آر اوز اور پریذائیڈنگ آفیسرز کو مکمل معاونت فراہم کریں۔

پولنگ ایجنٹس اور مبصرین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ فارم 45 حاصل کریں اس دوران سکیورٹی اہلکار پولنگ عملہ اور میٹریل کی حفاظت یقینی بنائیں۔میڈیا اور مبصرین جن کے پاس ایکریڈیشن کارڈ ہوں وہ پولنگ سٹیشنوں کے اندر داخل ہوسکتے ہیں۔

میڈیا پرسنز کیمروں کے ساتھ پولنگ اور گنتی کے عمل کی فوٹیج بناسکتے ہیں۔ سکیورٹی عملہ کسی ووٹر سے پرچی یا شناختی کارڈ چیک کرنے کا مجاز نہیں۔کسی اہل ووٹر کو روکا نہیں جانا چاہیے۔گنتی کے عمل میں ووٹروں،ان کے ایجنٹس یا مبصرین کی موجودگی پر اعتراض سے گریز کیاجائے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر