میٹا اے آئی کی رسائی اور صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مارک زکر برگ نے تمام پلیٹ فارمز پر ورچوئل معاونت کے تجربے میں انقلاب برپا کرتے ہوئے میٹا اے آئی (مصنوعی ذہانت)کی خصوصیات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

میٹا اے آئی اب ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ پاکستان سمیت ایک درجن سے زائد نئے ممالک کے صارفین کیلئے زیادہ اسمارٹ،تیز اور قابل رسائی بن جائیگا۔ میٹا اے آئی اب بناء کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ،انسٹا گرام،میسنجر،فیس بک،رے بین،میٹا اسمارٹ گلاسز اور کوئسٹ3جیسی مشہور ایپس میں ضم ہوجائیگا۔

اس اقدام کے ذریعے صارفین اب تحقیقی معاونت سے لے کر گروپ ٹرپس کی منصوبہ بندی،تصویری کیپشن کی تیاری اور دیگر بہت سے فنکشنز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ میٹا نے کہا ہے کہ مختلف پلیٹ فامرز پر دستیاب میٹا اے آئی آپ کے ذاتی معاون کے طور پر کام کرے گا۔صارفین ایپس میں نیلے دائرے کے آئیکون کو تلاش کرکے یا چیٹس میں @meta ai’ ٹائپ کرکے میٹا اے آئی تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔میٹا اے آئی،تخلیقی و پیداواری صلاحیتوں،سوالات میں معاونت،گروپ چیٹس میں مباحثے،تصویر کی تخلیق،ٹرپ کی تیاری اور دیگر تجربات کو بڑھاتا ہے۔

صارفین اب فیس بک،انسٹا گرام،واٹس ایپ اور میسنجر پر سرچ فیچرز کی مدد سے براہ راست میٹا اے آئی سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔میٹا اے آئی کھیل،تفریح اورموجودہ واقعات سے متعلق تجاویز یا سوالات کے جوابات دیتا ہے۔میٹا اے آئی اب meta.ai کے ذریعے ویب پر قابل رسائی ہے،جو ای میل معاونت،تحقیق اورکمپیوٹر کے عمومی کاموں کیلئے موزوں ہے۔

میٹا اے آئی،آسٹریلیا،کینیڈا،گھانا،جمیکا،ملاوی،نیوزی لینڈ،سنگاپور،جنوبی افریقہ،یوگنڈا،زیمبیا اور زمبابوے جیسے مزید ممالک میں انگریزی بولنے والے صارفین کیلئے اپنی دستیابی بڑھا رہا ہے۔یہ اضافہ جدید ترین انجن پر مبنی میٹا اے آئی کے Meta Llama 3 کے باعث ممکن ہوا۔میٹا اے آئی مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے اوردنیا بھر کے صارفین کو ان کے ڈیجیٹل تجربات اورپیداواری صلاحیت میں اضافے کے لئے معاونت فراہم کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر