چینی حکومت کا غزہ کے لیے امدادی سامان مصر پہنچ گیا

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے اور مصر کے ذریعے غزہ کی پٹی کو خوراک ، ادویات اور طبی سامان جیسی ہنگامی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپ جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں جنہیں رفح بندرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔گزشتہ سال نومبر میں چینی حکومت نے غزہ کی پٹی ہنگامی امدادی سامان کے 40 ٹرک بھیجے تھے اور رواں سال 27 مارچ کو چین کی جانب سے عطیہ کردہ 450 ٹن چاول مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے ۔ چین کی فعال معاونت کے حوالے سے مصر میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ، فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز کو برقرار رکھنے کی چینی حمایت کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر