سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے پر آنے والے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلافجنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام میں فوج کے کردارکی تعریف کی۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کی شریک صدارت جس کے شریک صدارت پاک فوج کےچیف آف جنرل سٹاف نے کی۔فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور دفاعی فورسز پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم نے نوٹ کیا کہ جدید ٹیکنالوجیز میں تیزی سے ترقی نے دو برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔دونوں فریقوں نے زمینی، بحری اور فضائی شعبوں میں خاص صلاحیتوں کے حصول پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ دفاعی تعاون میں کوششوں کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے اس پس منظر میں مخصوص ٹائم لائنز کے اندر ٹھوس مقاصد حاصل کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز پر غور کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر