دہشت گر دوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گر دوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ان سے مذاکرات نہیں ہوں گے بلکہ انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، امن و امان کے قیام کیلئے وفاقی حکومت کی سپورٹ موجود رہے گی، سیکورٹی اداروں اور پاک فوج نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا امن بحال کیا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں جمال رئیسانی کے نوشکی بلوچستان اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے نوشکی کے واقعہ کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی ہے اگر چہ یہ صوبائی معاملہ ہے تاہم وفاقی حکومت کی ایجنسیاں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی حکومتوں کی جس حد تک ممکن ہو سکتا ہے مدد کر رہی ہیں۔

یہ دیرینہ مسائل ہیں، پچھلی چار دہائیوں سے ملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ اس ایوان میں گزشتہ حکومت نے ایوان کو بریفنگ بھی دلوائی۔ سکیورٹی اداروں اور پاک فوج نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا امن بحال کیا اور نقل مکانی کرنے والے اپنے گھروں کو واپس آئے۔ جمال رئیسانی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

علی جان مزاری کے سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہا کہ وزارت داخلہ اس بات پر پوری طرح متفق ہے کہ آئین کے دائرہ کار میں ر ہتے ہوئے جس حد تک صوبائی حکومتوں کی مدد ہو سکے کی جائے گی۔ اسد نیازی کے سوال کے جواب میں وفاقی زویر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک کا نظام آئین اور قانون کے تحت چلایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں میں امن و امان کے قیام کیلئے جہاں بھی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہ موجود اور رہے گی۔ جب بھی کسی واقعہ میں کوئی شواہد سامنے آتے ہیں تو اس ملک کے سفارتکاروں کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، پی پی 2 سیٹیں جیت سکی
موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر