اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تو فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔دوسری جانب ایران کی ایٹمی سیکیورٹی کے کمانڈر انچارج احمد حق طالب نے تنبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی جوابی کارروائی میں جدید میزائل استعمال کیے جائیں گے اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر