فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرار داد پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ جمعہ کو ہو گی

اقوام متحدہ (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ (کل ) جمعہ کو ہو گی ۔دوسری جانب سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت ایک ایسا اقدام جسے اسرائیل کا اتحادی امریکا ویٹو کرتے ہوئے روک دے گا کیونکہ یہ فلسطینی ریاست کو مؤثر طریقے سے تسلیم کئے جانے کے مترادف ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سفارت کاروں نے کہا ہے کہ 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ کی دوپہر 3 بجے ہو گی ۔

سلامتی کونسل کی طرف سے قرار داد کی منظوری میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی جائے گی کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے بشرطیکہ اسے امریکا، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سےویٹو نہ کیا جائے ۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو کونسل کے 13 ارکان کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جو امریکا کو اپنا ویٹو استعمال کرنے پر مجبور کر دے گا۔

سلامتی کونسل سے قرار داد کی منظوری ، جس کا امکان بہت کم ہے، کے بعد مکمل رکنیت کے لئے اس قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رائے شماری ہو گی جہاں اس کو منظوری کے لئے دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ کونسل کے رکن ملک الجزائر، جس نے قرارداد کا مسودہ پیش کیا، نے قبل ازیں جمعرات کی سہ پہر مشرق وسطیٰ پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ووٹنگ کی درخواست کی تھی، جس میں کئی وزرا شرکت کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین کو اس وقت اقوام متحدہ میں مبصر ریاست کا درجہ حاصل ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر