اسرائیل پر حملے کا جواب، امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں

واشنگٹن/لندن (نیشنل ٹائمز) امریکہ اور برطانیہ نے اسرائیل پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے برطانوی حکومت کے نوٹس میں کہا گیا کہ برطانیہ نے ایران کی فوج، جس میں آرمڈ فورسز کے جنرل سٹاف اور پاسدارانِ انقلابِ اسلامیِ کی نیوی شامل ہیں، پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے پیر کے روزپابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سات ممالک کا گروپ (جی سیون) ایران کے خلاف مربوط اقدامات پر کام کر رہا ہے برطانوی نوٹس میں بتایا گیا کہ پابندیاں مجموعی طور پر 13 اداروں یا افراد کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب امریکا جریدے نے بتایا ہے کہ امریکہ کے وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ 16 ایرانی شہریوں اور اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں سامل کیا گیا ہے جن میں ایران کے یو اے وی (بغیر پائلٹ جہازوں) کی پیداوار میں ملوث دو اداروں اور 13 اپریل کے حملوں میں استعمال ہونے والے ایران کے ڈرونز کی انجن کی اقسام کو واشنگٹن نے پابندی کا نشانہ بنایا ہے۔

یادرہے کہ ایران نے 13 اپریل کی شام کو اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے اور اس حملے کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر حملے سمیت متعدد جرائم کا جواب قرار دیا ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے قونصل خانے کے احاطے پر ایک فضائی حملے میں پاسدران انقلاب کے سات اہلکاروں کی موت کے جواب میں اسرائیل پر 100 سے زیادہ ڈرونز اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
حملے کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اتوار کو اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی لڑاکا طیاروں نے ایران کے متعدد ڈرون مار گرائے برطانوی وزیراعظم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ ہمارے طیاروں نے متعدد ایرانی ڈرونز مار گرائے ہیں. اس حملے کے حوالے سے ایرانی فوج نے کہا تھا کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں اسرائیل کے خلاف اس کے ڈرون اور میزائل حملے نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیںایرانی افواج کے چیف آف سٹاف محمد باقری نے سرکاری ٹی وی کو بتایاتھا کہ آپریشن ”آنسٹ پرومس“ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا اور اس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے انہوں نے کہا کہ ایران نے سوئس سفارت خانے کے ذریعے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ خطے میں اپنے اڈوں یا فوجی اثاثوں کے ذریعے صیہونی اقدامات میں حصہ لیتا ہے اور یہ ہمیں ثابت ہو جاتا ہے تو خطے میں اس کے اڈوں، اثاثوں اور اہلکاروں کی کوئی سلامتی نہیں ہوگی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اتوار کو تسلیم کیا کہ ایرانی فضائی حملوں سے ایک اسرائیلی اڈے کو ”معمولی نقصان“ پہنچا ریئر ایڈمرل ہاگری نے ایک بیان میں کہا کہ صرف چند میزائل اسرائیل کے علاقے میں گرے جس سے جنوب میں ایک فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچاجبکہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعوی کیا تھاکہ کہ ’صحرائے نقب میں اسرائیل کا سب سے اہم ہوائی اڈہ خیبر میزائل کا کامیاب ہدف تھا سیٹلائٹ تصاویر اور اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ میزائلوں میں سے نصف نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ ابتدائی بیان میں اسرائیلی فوج کسی نقصان کا اعتراف نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا
افغانستان میں بروقت مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے: طارق فضل چودھری
صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت
بنوں حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی گل بہادر سے جا ملے
بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے، ایک اور تیجس گر کر تباہ
کراچی: رہائشی عمارت میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر