بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

چمن (نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا، چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے تباہی مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پڈوکاریز ڈیم ٹوٹ گیا ۔ چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے محمود آباد کا علاقہ ڈوب گیا اور متعدد مکانات بہہ گئے، رحمان کہول روڈ، بائی پاس میں متعدد مکانات کی دیواریں گرگئیں۔
سیلابی ریلوں میں دو درجن سے زائد ٹرانسفارمر، کھمبے بہہ گئے، سیلابی ریلے میں ریلوے ٹریک بھی بہہ گیا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ بھی بند ہو گئی۔ دوسری جانب چیف انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن انجینئر بشیر الدین ترین نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیمزمیں پانی کی سطح بلندہوئی ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح اوپرآئے گی ، کوئٹہ کے گردونواح میں واقع تمام ڈیمز محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں ، بعض ڈیمز بھرنے کی وجہ سے سپیل ویز کے ذریعے پانی ڈسچارج کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مسلسل 6 روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش سے صوبائی دارالحکومت کا سیوریج کانظام درہم برہم تو نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا،کوئٹہ کو زیارت سے ملانے والی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جبکہ کوئٹہ کو سندھ سے ملانے والی شاہراہ پر سال 2022کے سیلاب میں بہہ جانے والے پنجرہ پل کے مقام پر قائم کی گئی عارضی گزر گاہ پانی میں بہہ جانے سے ٹریفک معطل ہوئی،آسمانی بجلی گرنے سے سوراب، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں پانچ افراد جبکہ چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
حالیہ بارشوں سے صوبے کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، کیچ اور گوادر صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔ دوسرے اسپیل میں کوئٹہ ، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت، ہرنائی، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات ، دکی ، لورالائی ، چاغی تفتان ، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے لوگوں کو آمدو رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے اور مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچنے سے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر