فضائی حملے میں بچ نکلنے والا 13 سالہ فلسطینی لڑکا امدادی سامان تلے دب کر شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ کا ایک 13 سالہ لڑکا گزشتہ برس اسرائیلی بمباری سے تو بچ نکلا تھا تاہم بعد میں غزہ پر گرائی جانے والی امداد تلے دب کر شدید زخمی ہوا اور اب اُس نے جامِ شہادت نوش کرلیا ہے۔

نومبر میں اپنے گھر پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں زین عوروق ملبے تلے دب گیا تھا۔ اس دادا علی عوروق نے بتایا کہ اُس کے سر اور ٹانگ میں زخمی آئے تھے۔ شدید زخمی ہونے پر بھی وہ بچ گیا۔ اس کے خاندان کے 17 افراد نے اس حملے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا۔زین کے زخم بہت شدید اور گہرے تھے۔ اُس کا علاج بھی آسان نہ تھا کیونکہ غزہ میں ہر طرف تباہی تھی۔ اسپتال بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہ تھے۔جانبر ہونے پر بھی زین کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔

اُس کے زخموں کو مندمل ہونے میں وقت لگا۔ پھر یہ ہوا کہ امریکی طیاروں سے گرائی جانے والی خوراک تلے دب کر وہ شدید زخمی ہوا اور کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 14 اپریل کو ملکِ عدم کا راہی ہوا۔غزہ کے ایک تالاب کے کنارے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران علی عوروق کی آنکھیں بھر آئیں کیونکہ زین امریکی طیاروں سے پھینکے جانے والے خوراک کے پیکٹ نکالنے کے لیے اِسی تالاب میں غوطہ زن ہوا کرتا تھا۔ماہِ رواں کے اوائل میں جب طیاروں سے امداد کے پیکٹ پھینکے گئے تب ایک پیکٹ کی زد میں آکر زین شدید زخمی ہوا۔ بھیڑ بہت زیادہ تھی۔ کوئی بھی فوری طور پر اُس پر متوجہ نہ ہوا۔ جب تک لوگ مدد کو پہنچے تب تک اُس کی حالت بہت بگڑ چکی تھی۔ اسپتال پہنچائے جانے پر معلوم ہوا کہ وہ بہت حد تک موت کی طرف جاچکا تھا۔ زین کی شہادت کے بعد سے اُس کے والد محمود کی حالت غیر ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر