اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات پر جوابی کارروائی کر یں گے، چین

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات پر جوابی کارروائی کرے گا۔تاس کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہاکہ ان کا ملک اپنی کمپنیوں کے خلاف امریکا کے ممکنہ اقدامات کے سلسلے میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے جو امریکی انتظامیہ کی رائے میں روسی دفاعی صنعت کی حمایت کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امریکا کی طرف سے عائد غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے معاملے پر چین نے ہمیشہ منصفانہ موقف برقرار رکھا اور بحران کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی بھی تنازعے کے کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ،چین اور روس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون منصفانہ اور صاف ہے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت کی جائے گی ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر